پاکستان میں حقیقی انقلاب صرف ڈاکٹرطاہرالقادری لاسکتے ہیں،سید عثمان شاہ راشدی

ہفتہ 24 جنوری 2015 21:34

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے میڈیا کوآرڈینیٹرراوٴاشتیاق احمد کے مطابقپیر پگارا کے صاحبزادے سید عثمان شاہ راشدی نے تحریک منہاج القرآن میں شمولیت اختیارکرلی ہے ۔اورمنہاج القرآن کی لائف ممبرشپ اختیار کرلی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحریک منہاج القرآن سندھ کے امیر مخدوم ندیم احمدہاشمی ،ممتازرضا سیال ،عصمت اللہ نیازی اوردیگر بھی موجودہیں ۔ اس موقع پر سید عثمان شاہ راشدی نے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں حقیقی انقلاب صرف ڈاکٹرطاہرالقادری لاسکتے ہیں ۔ڈاکٹرطاہرالقادری مخلص اورمحب وطن شخص ہیں اورانکے پاس ایک واضح وژن ہے ،قوم کو ایسے باصلاحیت لوگوں کا ساتھ دیناچاہئے۔

متعلقہ عنوان :