کراچی ،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قتل کے دومجرموں محمد اعظم اورعطا اللہ کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے،

دونوں مجرموں کو 3 فروری کو سکھر جیل میں پھانسی دی جائے گی، دونوں مجرموں نے سولجر بازارتھانے کی حدود میں ڈاکٹر علی رضا کو قتل کیا تھا

ہفتہ 24 جنوری 2015 21:24

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قتل کے دومجرموں محمد اعظم اورعطا اللہ کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔دونوں مجرموں کو 3 فروری کو سکھر جیل میں پھانسی دی جائے گی،کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دونوں مجرموں نے سولجر بازارتھانے کی حدود میں ڈاکٹر علی رضا کو قتل کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق سکھر جیل میں قید قتل کے دومجرموں محمد اعظم اور عطا اللہ کی پھانسی کی سزاؤں پر عمل درآمد کے لیے جیل حکام نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کو خط لکھا، جس پر ہفتے کو عدالت نے دونوں مجرموں کے ڈیتھ وارنٹس جاری کردیئے ہیں۔

محمد اعظم اورعطا اللہ کو فرقہ ورانہ قتل میں موت کی سزاسنائی گئی تھی، جنھوں نے 2001 میں سولجر بازارتھانے کی حدود میں ڈاکٹرعلی رضا کو قتل کیا تھا۔

(جاری ہے)

دونوں مجرموں نے 2007 میں سندھ ہائی کورٹ اور پھر سپریم کورٹ میں سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں ، جنھیں مسترد کردیا گیا تھا، جبکہ صدر مملکت نے بھی ان کی رحم کی اپیل مسترد کردی تھی۔دونوں مجرموں کو 3 فروری کو سکھر جیل میں پھانسی دی جائے گی۔یاد رہے کہ 16 دسمبر کو سانحہ پشاور کے بعد وزیراعظم نے دہشت گردوں کی سزائے موت پر پابندی اٹھانے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت اب تک متعدد خطرناک دہشت گردوں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :