حکومت نے سندھ کے ہر شعبے اور ہر مسئلے کو نظر انداز کر کے صرف کرپشن کو فروغ دیا ہے،نادراکمل لغاری
ہفتہ 24 جنوری 2015 21:24
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر سردار نادر اکمل خان لغاری نے آباد گاروں کے بنیادی مسائل کے حل میں سندھ حکومت کی عد م دلچسپی اور بے حسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے سندھ کے ہر شعبے اور ہر مسئلے کو نظر انداز کر کے صرف کرپشن کو فروغ دیا ہے ، گھوسٹ ترقیاتی منصوبوں کی کرپشن کا پردہ نیب کی جانب سے فاش کردیا گیا ہے اب اخلاقی طور پر حکمرانی کا جواز کھو بیٹھی ہے ۔
سندھ کی عوام تاریخ کے بد ترین دور سے گزر رہی ہے ، شہری اور دیہی عوام سندھ حکومت کی غفلت سے اذیت کا شکار ہے عوام کو اس کرپٹ حکومت سے چھٹکارے کے لیے رائے عامہ ہموار کررہے ہیں جلد عوام کو اس عذاب سے نجات دلائیں گے ۔ وہ گزشتہ روز سندھ کے مختلف اضلاع سے آئے آبادگاروں کے مختلف وفو د سے گفتگو کررہے تھے۔(جاری ہے)
نادر لغاری نے کہا کہ ہائی کورٹ کی جانب سے گنے کے نرخ مقرر کرنے کے واضع فیصلے کے باوجود شوگر ملز مالکان سندھ حکومت کے آشیرباد سے آبادگاروں کی معاشی نسل کشی کررہے ہیں اور سندھ حکومت اور حکمران جماعت کے بیشتر لوگوں کی شوگر ملز کو منافع دینے اور آبادگاروں کو جھکانے کے لیے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کررہی ہے مگر تحریک انصاف سندھ حکومت کی من مانی اور زیادتیوں کے خلاف آبادگاروں کے ساتھ ہے اور جدوجہد میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔
نادر لغاری نے کہا کہ سندھ حکومت نے ہر شعبے میں اپنی نااہلی ثابت کی نہ عوام کی جان و مال کی حفاظت میں حکومت کو دلچسپی ہے نہ کسانوں اور کاشتکاروں کے معاشی مسائل حل کرنے میں ، ایسے حکمران عوام کے لیے ناسور بن چکے ہیں جس سے چھٹکارا ہی عوام کی زندگی میں تبدیلی کا سبب بن سکتی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.