پیپلز پارٹی کی سلمان بن عبدالعزیز کو سعودی عرب کا نیا فرمانروا بننے پر مبارکباد

ہفتہ 24 جنوری 2015 21:21

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے سلمان بن عبدالعزیز کو سعودی عرب کا نیا فرمانروا بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہ عبداللہ کی وفات سے پاکستان ایک مخلص دوست سے محروم ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

شاہ عبد اللہ نے ہمیشہ پاکستان کی اور پاکستان کے عوام کی مشکل وقتوں میں فراغ دلی سے امداد کی۔

مرحوم کی پاکستان کے لیے سفارتی اور سیاسی حمایت کا کوئی ثانی نہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ شاہ سلمان کے دور میں پاکستان اور سعودی عرب کے دو طرفہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئیگی جس سے نہ صرف دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید خوشگوار ہونگے بلکہ اسلامی دنیا میں بھی اسکے مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

متعلقہ عنوان :