سیکرٹری ٹرانسپوررٹ اتھارٹی بلوچستان نے کا زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی

ہفتہ 24 جنوری 2015 21:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ریونیو انیڈ ایکسائز جعفرخان مندوخیل اورچیئرمین پی ٹی اے سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان خالد بلوچ کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری پرویشنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان عبدالخالق مندوخیل ،سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی امان اللہ خان پائنزئی اور حاجی جان محمد محمد حسنی اور ٹریفک پولیس اورائیرپورٹ تھانہ کے عملے کے ہمراہ کوئٹہ ٹو چمن ،قلعہ عبداللہ،گلستان ،ہرنائی ،مسلم باغ اور خانوزئی روٹ پر چلنے والی ویگنوں کوچز کے کرایہ ،ر روٹ پرمٹ،کاغذات اور فیٹنس سرٹیفکیٹ کی چیکنگ کرتے ہوئے 12گاڑیوں کو چالان ،2گاڑیوں کی روٹ پرمٹ معطل،اور 6گاڑیوں سے اضافی کرایہ مسافروں کو واپس جبکہ 9گاڑیوں کو واننگ جاری کرکے تنبہ کیا کہ آئندہ زائد کرایہ کی شکایت پر گاڑی بند کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری پی ٹی اے بلوچستان نے کہاکہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے عوام شکایت پر واضح ہدایت جاری کی ہے کہ تما م روٹ پر چلنے والی مسافروں گاڑیوں کے کرایہ اورفیٹنس سرٹیفکیٹ چیک کرکے رپورٹ پیش کیا جائے اس سلسلے میں چیکنگ کاعمل جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ اضافی کرایہ لینے والوں کے خلاف شکایت درج ہونے پر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

اس کے علاوہ کوئٹہ شہر میں چلنے والی لوکل بسوں اور تما م روٹ پر چلنے والی بسوں اورویگنوں کے مالکان سرکاری کرایہ نامہ کی پابندی کریں بصورت دیگر چیکنگ کے دوران پکڑی گئی گاڑی کو ایک ماہ تک بند رکھا جائے گا۔جس کی تمام تر ذمہ داری گاڑی مالکان پر ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ ٹو چمن سرکاری کرایہ 174روپے،کوئٹہ ٹوقلعہ عبداللہ120روپے،کوئٹہ ٹو گلستان 130،کوئٹہ ٹو ہرنائی 238روپے،کوئٹہ ٹو مسلم باغ 156روپے جبکہ کوئٹہ شہر میں چلنے والی لوکل بسوں کا کرایہ 15روپے مقررہ کردیا گیا ہے اس سلسلے میں عوام الناس سے کہاگیا ہے کہ سرکاری کرایہ نامہ سے زائد کرایہ ادا نہ کریں جبکہ زیادہ کرایہ لینے والوں کے خلاف شکایت آ رٹی اے آفس اور پی ٹی اے آفس میں کریں ۔

جس پر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے روٹ پرمٹ معطل اورگاڑی بند کردیاجائیگی۔

متعلقہ عنوان :