Live Updates

تحریک انصاف ہرنائی کے زیر اہتمام گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف ریلی

ہفتہ 24 جنوری 2015 20:50

ہرنائی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) تحریک انصاف ہرنائی کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی نکلای گئی جو شہر کا کا گشت کرتے ہوئے مین چوک میں جلسہ کی شکل اختیار کر گئی احتجاجی ریلی میں مقررین نے حضور اکرم صلی اللہ ولیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی شدید الفاظ میں مزمت کی نعرے بازی کی اس کے علاوہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم پاک ہستی کے شان میں گستاخانہ خاکوں کی نہ صرف شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں بلکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ مزہبوں کے درمیان نفرت آمیز مواد چھاپنے اور نبی کرم کی شان میں گستاخانانہ خاکے ناقابل معافی جرم ہے انہوں نے کہا کہ مزکورہ جریدے کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات