شاہرگ کھوسٹ اور وسیع علاقے میں کان کنی کے سرگرمی کی معطلی سے علاقے کے لوگوں کا روزگار بند ہو چکا ہے ،پاکستان مائنز اونرز ایسوسی ایشن،

حکومت کی جانب سے مائنز اونرز اور ایف سی کے درمیان تحفظ کیلئے ہونے والے معاہدے کو منسوخ کرنا قابل مذمت ہے ،سردار علی احمد جو گیزئی

ہفتہ 24 جنوری 2015 20:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) پاکستان مائنز آنرز ایسوسی ایشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری سردار علی احمد جو گیزئی‘ممبران یونس جعفراور دیگر نے ہرنائی کھوسٹ کول مائنز سے تعلق رکھنے والے ٹھیکیداراوں اور ایف سی کے درمیان معاہد ے کے منسوخی کی بات کرنے والوں وزیراعلیٰ بلوچستان اور صو بائی سیکرٹری داخلہ کے بیان پر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ جمہوری روایات اور ان کے فرائض منصبی کا تقاضا نہیں ہے کہ وہ بلاوجہ یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے لوگوں کو روزگار سے دور کیا جائے انہوں نے کہا کہ حقائق اور شواہد موجود ہیں کہ ضلعی ڈویژن انتظامیہ اور عدالت کے ریکارڈ پر ان کے علاقے میں بدامنی لوٹ مار گھیراؤ جلاؤ اور اغواء کاری نے ہرنائی شاہرگ کھوسٹ اور زردآلو کے علاقوں میں کاروبار کو بری طرح متاثر کیا ہے بلکہ شاہرگ کھوسٹ اور وسیع علاقے میں کان کنی کے سرگرمی کی معطلی سے علاقے کے لوگوں کا روزگار بند ہو چکا ہے اور کان کن دیگر علاقوں میں کام کررہا ہے مقامی انتظامیہ بیرونی اور ضلعی مفادپرستوں کے ہاتھوں بے بس ہو چکی ہیں مداخلت کاروں اور شرپسندوں کیخلاف کارروائی کرنے سے قاصر ہے انہوں نے کہاکہ ریکارڈ اورشواہد گواں ہے ایسے ہی حالات میں 2004سے لیکر 2008تک سیکورٹی فورسز کو کارروائی کرنا پڑیں جس سے علاقے میں امن وامان قائم ہو ا تھا انہوں نے کہاکہ ایف سی کا تحفظ دکی اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں مقامی انتظامیہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا لازمی جز قراردے چکا ہے کیا حکومت وقت اور مفاد پرست عناصر جانتے ہیں کہ بلوچستان ایف سی کی اہم مثبت کاوشوں اور عوام سے تعاون مفاد پرست ٹولے کی خواہشات بند کردئیے ہے ضلع ہرنائی کو ایک آزاد علاقہ بنانے کی کوشش کی اگر ان رجحانات کو تقویت دی گئی تو دیگر علاقوں میں میں بھی یہ رحجان شروع ہوسکتا ہے انہوں نے کہاکہ ہم تمام مالکان ٹھیکیداران کھوسٹ شاہرگ علاقے میں ایسے امن وامان چاہتے ہیں جس سے زیارت ‘دکی اور کوئٹہ میں ایف سی نے قائم کی ہے انہوں نے کہاکہ اس زمین میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء صو بائی وزیر داخلہ میر سرفراز خان بگٹی کی انتہائی ممنون ہے کہ وہ ہمارے علاقے ہرنائی میں امن وامان قائم کرنے کیلئے اپنا ذاتی دلچسپی اور جمہوری کردار ادا کررہا ہے ہم حکومت وقت سے بھی توقع رکھتے ہیں کہ وہ ہمیں غیر بلوچستانی سمجھنے کی بجائے اپنی عوام سمجھ لیں اور خلفائے راشدین نے جیسا کردار ادا کریں اور اس پر عملدرآمد کرتے ہوئے عوام کے مفادات کیلئے کارروائی کریں انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں ہم مقامی انتظامیہ محکمہ داخلہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے بار بار ملے اور تحفظ فراہم کرنے کی استدعا کرچکے ہے اوراس بارے میں عدالتی حکم بھی حاصل کرچکا ہے مگر ہمیں آج تک نہ تحفظ فراہم ہوا اور نہ ہی ہمارے کام شروع ہونے میں حکمرانوں نے دلچسپی لی انہوں نے کہاکہ حکومت وقت اور صو بائی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہرنائی کھوسٹ کول مائنز سے تعلق رکھنے والے تمام ٹھیکیداران مالکان اور مزدوروں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور کام ایف سی کی نگرانی میں چلنے دیا جائے یکطرفہ کارروائی کرنے کی بجائے انصاف پر مبنی فیصلے کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :