فوجی عدالتوں کا قیام موجودہ عدالتی نظام پرحکومت کا عدم اعتماد ہے ،جلال محمودشاہ،
گنے کی قیمتوں کے بحران کے معاملے پر 27جنوری کو جامشورو ٹول پلازہ سپرہائی وے پر دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر دھرنا دیں گے، صوبے میں گنے کے بحران کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے ، سندھ میں 16شوگر ملوں کے مالک سابق صدر آصف علی زرداری ہیں،پریس کانفرنس
ہفتہ 24 جنوری 2015 20:34
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ نے فوجی عدالتوں کے قیام کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ فوجی عدالتوں کا قیام موجودہ عدالتی نظام پرحکومت کا عدم اعتماد ہے ۔سندھ میں گنے کی قیمتوں کے بحران کے معاملے پر 27جنوری کو جامشورو ٹول پلازہ سپرہائی وے پر دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر دھرنا دیں گے اور آبادگاروں کو ان کا جائز حق دلانے کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے ۔
صوبے میں گنے کے بحران کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے ۔کیونکہ سندھ میں 16شوگر ملوں کے مالک سابق صدر آصف علی زرداری ہیں ۔شوگر مافیا چاہتی ہی نہیں ہے کہ یہ بحران حل ہو۔وہ ہفتہ کو حیدرمنزل میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر سید غالام شاہ ،آغا قمر مشوانی و دیگر بھی موجود تھے ایک سوال پر جلال محمود شاہ نے کہا کہ ہم نے مسلم لیگ (ن) سے ہر طرح کا اتحاد ختم کر دیا ہے کیوں کہ ن لیگ نے ہمارے ساتھ جن ساتھ نکات پر معائدہ کیا تھا ان میں سے کسی ایک پر بھئی عمل نہیں کیا گیا انہوں نے ایک مزید سوال پر کہا کہ ہم بلدیاتی انتخابات کے حامی ہیں لیکن اس کے لیے درست حلقہ بندیاں ضروری ہیں ملک میں کرپشن بد امنی اور دہشت گردی کا خاتمہ اسی صورت ممکن ہے کہ جب یہاں غیر جانبدارانہ احتساب ہو اور احتساب کے ادارے کا سربراہ سپریم کورٹ کاجج ہو انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اگر اچھے کام کئے ہیں تو بہت سے ایسے کام بھی کیئے ہیں جس سے مجموعی طور پر عوام اور ملک کو نقصان پہنچا ہے انہقوں نے کہا کہ سندھ میں مارشل لاء کا مطالبہ یا جنرل راحیل شریف کو اقتدار پر قبضہ کرنے کی دعوت دینا آئین سے مکمل انعراف ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.