مغرب توہین آمیز خاکے شایع کرکے تیسری عالمی جنگ چھیڑناچاہتا ہے،ممتاز سہتو

ہفتہ 24 جنوری 2015 20:28

کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) جماعت اسلامی تحصیل کندہ کوٹ کے تحت فقیدالمثال" لبیک محمد ﷺ"ریلی صوبائی جنرل سیکرٹری ممتازحسین سہتو کی زیر قیادت مدرسہ دارالعلوم الاسلامیہ خواجہ محلہ سے نکالی گئی ، ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی ،جس میں جماعت اسلامی،شباب ملی،اسلامی جمعیت طلبہ ،جمعیت طلبہ عربیہ ،کسان ،پریم یونین، پیغام یونین سمیت جماعت اسلامی کی ذیلی تنظیموں کے بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی ۔

۔اس موقع پر،ضلعی قیم پروفیسر حبیب اللہ پٹھان،مولانا واحد بخش خلجی، مولاناجان گل خلجی،حاجی محمد بلیدی ودیگرنے بھی خطاب کیا۔ ریلی سے جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری جنرل ممتازحسین سہتونے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغرب توہین آمیز خاکے شایع کرکے تیسری عالمی جنگ چھیڑناچاہتا ہے، فرانس کے رسالے نے نبی مہربان ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کیخلاف مسلم ممالک کی حکومتوں نے ابھی تک صدائے احتجاج بلندنہیں کیا ،سرورکونین کی محبت ماں باپ،جان ومال اوراولاد سے بڑھ کرنہ ہوتو وہ کامل مسلمان ہوہی نہیں سکتا۔

(جاری ہے)

اسلام سلامتی کا مذہب ہے عیسائی اوریہودی اورامریکی لابی مسلمانوں کو مشتعل کرنا چاہتے ہیں۔ نبی مہرمان ﷺ کی تعلیمات امن ،اخوت اوررواداری پرمبنی ہے۔ انہوں نے کہاکے نبی کی حرمت پر کٹ مرنے کیلئے ہرمسلمان تیارہے عالمی سامراج مسلمانوں کو دہشتگردگرداناچاہتے مسلم امت ہرپلیٹ فارم پر احتجاج بلندکرتی رہی گی۔ اس موقع پر مقامی تاجروں نے گستاخ رسول کوقتل کرنے والے شخص کوسون میں تولنے کابھی اعلان کیا۔ریلی میں مختلف نجی وسرکاری اسکولوں کے طلبہ نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی وہ لبیک محمد صل علی اورغلامی رسول میں موت بھی قبول ہے کے فلک بوس نعرے لگاتے ہوئے پرامن طورمنتشر ہوگئے جن کے ہاتھوں میں محمد ﷺ پر جان بھی ہے قربان کے گرین کتبے ،بینراورپارٹی پرچم تھے۔