لیاری کی مختلف انجمنوں نے ”شان مصطفی ملین مارچ “ میں شرکت کی یقین دہانی کرادی،
جماعت اسلامی زونز لیاری ، اولڈ سٹی اوراخترکالونی کے تحت نبی مہربان ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف احتجاجی ریلیاں
ہفتہ 24 جنوری 2015 20:23
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) جماعت اسلامی زونز لیاری ، اولڈ سٹی اوراخترکالونی کے تحت نبی مہربان ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں ۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا کرھے تھے جن پر محمد ﷺ سے محبت کے اظہار اور عقیدت کے نعرے درج تھے ۔شرکاء نے مغربی اور یورپی ممالک کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔جماعت اسلامی کے تحت ریلی ضلعی نائب امیرسید عبد الرشید کی قیادت میں بہار کالونی سے شروع ہو کرنوالین ، چاکیواڑہ ، سنگولین ، افشانی گلی سے ہوتی ہوئی شاہ بھٹائی روڈ پر اختتام پذیر ہوئی ۔
اس موقع پر بلوچ انجمن ، کچھی کمہارواڑہ جماعت ،انجمن ینگ بلوچستان مسلم ، شمس آباد مسلم سوسائٹی سمیت مختلف انجمنوں اور برادریوں نے ”شان مصطفی ملین مارچ “ میں شرکت کا اعلان کیا ہے ۔(جاری ہے)
اختر کالونی میں ریلی کی قیادت ضلعی نائب امیر ظہور احمد جدون ، عنایت اللی اور غیاث عباسی جبکہ اولڈ سٹی میں ریلی کی قیادت امیر زون سید طاہر اکبر، فتح محمداور فضل الرحمن نے کی۔
جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے نائب امیر سید عبد الرشید نے ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل لیاری ”شان مصطفی ملین مارچ “ میں شریک ہوں کراپنے نبی ﷺسے محبت اور عقیدت کا اظہارکریں گے اور لیاری کی تاریخ میں سب سے بڑی ریلی کی صورت میں ملین مارچ میں شریک ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے دو ارب مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں مگر اپنے بنی کی شان میں گستاخی کسی بھی طور برداشت نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک توہین آمیز خاکوں کو آزادی اظہار رائے کا نام دیتے ہیں ہم ایسی آزادی اظہار رائے کو نہیں مانتے جو ہماری پیارے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کا مرتکب ہو۔گستاخانہ خاکے شایع کر کے ہمارے ایمان کا امتحان لیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام 25جنوری کو شان مصطفی ملین مارچ میں شرکت کر کے عشق ِ مصطفی کا ثبوت دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.