جماعت اسلامی امانت دیانت اور اخلاص کا دوسرا نا م ہے،مظفر سید ،

انفرادی ،اجتماعی سطح پرسادگی آسانی خوشی اور سکون ملتا ہے ،جماعت اسلامی کی دین داری ،دیانت وخدمت سے پوری قوم واقف ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ استقبالیہ تقریب سے خطاب

ہفتہ 24 جنوری 2015 19:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) جماعت اسلامی کے رہنماء خیبر پختونخواہ کے وزیر خزانہ مظفر سید نے کہا کہ جماعت اسلامی امانت دیانت اور اخلاص کا دوسرا نا م ہے جماعت اسلامی پر اعتما دکرکے دیکھا جاسکتا ہے کہ جماعت اسلامی امانتوں کا کتنا خیال رکھتی ہے بدعنوانی سے کتنی دور ہے سادگی وقناعت پسند کتنے ہیں جماعت اسلامی پر اعتماد کی صورت میں عوام کو امن سکون ترقی اور خوشحالی وحقوق مل سکتے ہیں جماعت اسلامی کے ذمہ داران وارکان ہر ایک کے دکھ درد خوشی وخمی میں ہر صورت شرکت کریں جماعت اسلامی کے ارکان چلتا پھرتا دعوت بن کر لوگوں کو اپنے کردار وعمل سے جماعت اسلامی کی طرف راغب کریں عوام کو یہ یقین دلایا جائے کہ جماعت اسلامی ہی عوام کی دکھوں وپریشانیوں کا مداواکر سکتی ہے الحمد اللہ تاریخ پاکستان میں جس عوامی سیاسی حکومتی عہدے پرجب بھی جماعت اسلامی کا کوئی فرد آیا ہے کوئی کرپشن وکمیشن اور لوٹ مار کو کوئی واقعہ دشمن بھی ثابت نہیں کر سکتا اور خدمت ودیانت کی نئی تاریخ رقم کی ہے انفرادی ،اجتماعی سطح پرسادگی آسانی خوشی اور سکون ملتا ہے جماعت اسلامی کی دین داری ،دیانت وخدمت سے پوری قوم واقف ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں اور جماعت اسلامی کے ارکان وذمہ داران عوام نے اپنی پیغام اپنے کردار وخدمت کے ذریعے پہنچا دیں حق کے راستے پر چلنے کیلئے عوام کو بلاآخرجماعت اسلامی کاساتھ دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہو ں نے جماعت اسلامی کی جانب سے صوبائی سیکرٹریٹ الفلاح ہاؤس میں دیے گیے استقبالیہ تقریب وعشائیہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی امیر عبدالمتین اخوند زادہ ،الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر میر محمد عاصم سنجرانی ،زاہد اختر بلوچ ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس خیبر پختونخواہ میں صرف تین وزراتیں ہیں مگر ہماری اچھی کارکردگی پوری کابینہ پر اثر اندازہیں ہم اپنے اتحادیوں کیساتھ ملکر عوام کی بھر پور اندازمیں دیانت کسیاتھ خدمت کر رہے ہیں عزم ،جذبہ ،اخلاص ،شفقت اور مخلصانہ جدوجہد کی ضرورت ہیں جماعت اسلامی کے وابستگان اپنے آپ کو عوامی بنا کر عوام کے ہر قسم کے مسائل حل کرنے میں جدوجہد کریں لوگوں کو جماعت اسلامی کی دعوت دیں عوام جماعت اسلامی کی دعوت کے پیاسے ہیں اس لیے کہ جماعت اسلامی کی دعوت اصل میں اسلام واسلامی حکومت کی دعوت ہیں اسلامی حکومت کا قیام ہماری ترجیحا ت میں شامل ہیں تاکہ پاکستان کو اسلامی بنا سکیں انشاء اللہ اسلامی پاکستان کے بننے سے ہی خوشحال بلوچستان بھی بنے گا جماعت اسلامی کو اچھا سمجھنے والوں کو دیانت سے جماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ حقیقی اسلامی تبدیلی آسکیں ہم نے دیانت سے خدمت کرکے خیبر پختونخواہ کے عوام کے دل جیت لیے ہیں تقریب کے آخر میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا اورجماعت اسلامی کے صوبائی امیر نے معززمہمانوں میں دینی کتب کے تحفے تقسیم کیے ۔

متعلقہ عنوان :