لاہور: سکیورٹی فورسز نے نادرا ملازم کو گرفتار کرلیا ،20لاکھ کے عوض دہشتگردوں کو 120شناختی کارڈ بنا کر دیئے ، چالیس شناختی کارڈ برآمد ، تحقیقاتی کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

ہفتہ 24 جنوری 2015 18:59

لاہور: سکیورٹی فورسز نے نادرا ملازم کو گرفتار کرلیا ،20لاکھ کے عوض دہشتگردوں ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) لاہور میں سکیورٹی فورسز نے نادرا کے ایک ملازم کو گرفتار کرلیا جس نے بیس لاکھ روپے کے عوض دہشتگردوں کو 120 شناختی کارڈ بنا کر دیئے تھے ملزم کے قبضے سے چالیس شناختی کارڈ برآمد کرلئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز لاہور میں پولیس نے نادرا کے ملازم شاہد نامی شخص کو گرفتار کرلیا جس نے بیس لاکھ روپے کے عوض دہشتگردوں کو 120 شناختی کارڈ بنا کر دیئے تھے ملزم دہشتگردوں سے رقم کی پہلی قسط آٹھ لاکھ روپے وصول کرچکا تھا ملزم کے قبضے سے چالیس دہشتگردوں کے شناختی کارڈ برآمد کرلئے گئے ہیں سکیورٹی فورسز نے ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :