پنجاب میڈیکل کالج کے تحت ڈاکٹریٹ کے غریب ومستحق طلباء و طالبات کو فیس ادا کر نے کی مدمیں قرض حسنہ پروگرام شروع ،

میڈیکل کے طالب علموں کو فی کس 30ہزارسے 60ہزار روپیتک قرض دیا جائے گا

ہفتہ 24 جنوری 2015 18:52

پنجاب میڈیکل کالج کے تحت ڈاکٹریٹ کے غریب ومستحق طلباء و طالبات کو فیس ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) پنجاب میڈیکل کالج کے تحت ڈاکٹریٹ کے غریب ومستحق طلباء و طالبات کو فیس ادا کر نے کی مدمیں قرض حسنہ پروگرام شروع کر دیا گیا ، میڈیکل کے طالب علموں کو فی کس 30ہزارسے 60ہزار روپے تک قرض دیا جائے گا ، تفصیلات کے مطابق آج صبح پنجاب میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد علی ترمذی کی صدارت میں ہونے والی میٹنگ میں ممبر بورڈ آف مینجمنٹ میاں منور ، ڈائریکٹر فنانس محمد شہزاد اور اسسٹنٹ پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر محمد عرفان نے شرکت کی اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ پنجاب میڈیکل کالج میں زیر تعلیم ایسے طلباء و طالبات جو کالج کی فیس اور ہاسٹل کے اخراجات ادا کر نے کی اہلیت نہ رکھتے ہوئے انہیں 30سے 60ہزار روپیہ قرض حسنہ دیا جائے گا اور قرض ان کی تنخواہ سے قسطوں کیمدارت میں وصول کر لیا جائے گا ،آن لائن کے مطابق شروع میں پی ایم سی کی 180طلباء و طالبات کو قرض حسنہ دیا جائے گااور اس قرض کی تمام رقم کالج کے سنیئر ڈاکٹرز نے اپنی مدد آپ کے تحت اکٹھی کی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ قرض کی رقم فیس یا ہاسٹل اخراجات کے چیک کی صدارت میں جاری کی جائے گی تا کہ اس رقم کا غیر ضروری استعمال نہ ہو سکے ، اس سلسلہ میں اسسٹنٹ پروفیسر آف میڈیسن اینڈ گیسٹرو انٹرالوجی ڈاکٹر محمد عرفان کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ مزید 200مستحق طلباء و طالبات کو سکالر شپ کے تحت مالی رقم دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :