Live Updates

دہشتگردوں نے ملک کا امن تباہ کیا، شکست فاش دینے کیلئے پوری قوم فیصلہ کر چکی ہے ‘ شہباز شریف ،

نوازشریف کی قیادت میں ملک کو دہشتگردی، انتہاء پسندی، فرقہ واریت اور دیگر مسائل سے نجات دلائیں گے پاک فوج دلیرانہ کارروائیوں سے امن کے دشمنوں کے ناپاک وجود سے ملک کی سرزمین کو پاک کررہی ہے‘ وزیر اعلیٰ پنجاب

ہفتہ 24 جنوری 2015 18:41

دہشتگردوں نے ملک کا امن تباہ کیا، شکست فاش دینے کیلئے پوری قوم فیصلہ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو شکست فاش دینے کیلئے پوری قوم فیصلہ کرچکی ہے،دہشت گردوں نے ملک کا امن تباہ کیااور معیشت کو نقصان پہنچایاہے، دہشت گردوں کو کہیں سرچھپانے کی جگہ نہیں ملے گی،پاکستان کے 18کروڑباہمت عوام دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنا دیں گے، دہشت گردوں کے خلاف جنگ جیت کر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے یہاں اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج انسانیت کے دشمن ، دہشت گردوں کا صفایا کررہی ہے،پاک فوج دلیرانہ کارروائیوں سے امن کے دشمنوں کے ناپاک وجود سے ملک کی سرزمین کو پاک کررہی ہے ۔پاکستان کی بقا اور استحکام کیلئے دہشت گردوں کا خاتمہ ناگزیرہے۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی عبادت گاہوں ،اداروں اورگلیوں کو خون آلود کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک کو دہشت گردی، انتہاء پسندی، فرقہ واریت اور دیگر مسائل سے نجات دلائیں گے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات