تجارتی وسائل پر قبضہ کرنے کیلئے عالمی طاقتیں بلوچستان میں سرگرم ہیں، بھارت کشمیر کا بدلہ بلوچستان میں لے رہا ہے‘ صاحبزادہ حامد رضا،

طالبان، داعش اور القاعدہ مسلمانوں سے لڑ رہی ہیں ،ان نام نہاد جہادیوں کی بندوقوں کا رخ اسرائیل کی طرف کیوں نہیں ہے‘ چیئرمین سنی اتحاد کونسل

ہفتہ 24 جنوری 2015 18:39

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر کا بدلہ بلوچستان میں لے رہا ہے،تجارتی وسائل پر قبضہ کرنے کیلئے عالمی طاقتیں بلوچستان میں سرگرم ہیں،بلوچستان اور کراچی میں بد امنی عالمی گریٹ گیم کا حصہ ہے،طالبان، داعش اور القاعدہ مسلمانوں سے لڑ رہی ہیں ،ان نام نہاد جہادیوں کی بندوقوں کا رخ اسرائیل کی طرف کیوں نہیں ہے۔

میڈیا کو جاری کئے گئے بیان میں صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ملک کو ہر روز نئے بحرانوں کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

ایکشن پلان کی راہ میں حائل سپیڈ بریکرختم کئے جائیں ۔دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث کئی دہشتگردوں کا تعلق مدارس سے ثابت ہو چکا ہے ایسے مدارس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔دہشتگردوں کے حامی بے نقاب ہو چکے ہیں لیکن حکومت دہشتگردوں کے حامیوں پر ہاتھ ڈالنے سے گھبرا رہی ہے۔

مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے والے پچھتا رہے ہیں ۔نا اہل حکمرنوں کی وجہ سے پٹرول بحران پیدا ہوا ۔حکمرانوں کی بز دلی کی وجہ سے قومی ایکشن پلان ناکام ہوا تو بد قسمتی ہو گی ۔حکمران مصلحتیں چھوڑ کر دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کریں ۔او آئی سی مردہ گھوڑا بن چکی ہے۔اسلامی اقوام متحدہ کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔