کالعدم تنظیموں کو نئے ناموں اور کام سے روکا جائے‘ نعیمین ایسوسی ایشن،

دہشت گردی کا ناسور ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے زہر قاتل ہے‘ پروفیسر وارث علی شاہین

ہفتہ 24 جنوری 2015 18:35

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) کالعدم تنظیموں کو نئے ناموں اور کام سے روکا جائے۔دہشت گردی کا ناسور ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے زہر قاتل ہے ،پوری قوم دہشت گردوں کو کچلنے کے لئے متحد ہو چکی ہے اورآپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے لئے دعاگوہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسر وارث علی شاہین ،سینئرنائب صدرمفتی قیصرشہزاد نعیمی،مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا شفقت علی یوسفی ،مرکزی سیکرٹری فنانس حافظ سفارش علی گجر،مرکزی رابطہ سیکرٹری مفتی بلال فاروق نعیمی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔

پروفیسر وارث علی شاہین نے مزید کہاکہ اس وقت دہشت گردی کی وجہ سے ملک مشکل ترین دور سے گذر رہا ہے اور اپنے فرائض سے کوتاہی کرنے والوں کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔اب وقت آگیاہے کہ امن دشمنوں کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے صفحہ ہستی سے مٹادیا جائے۔ گڈاور بیڈکی اصلاح ختم ہونی چاہئے ۔تمام کے تمام دہشتگر د امن اور انسانیت کیلئے خطرہ ہیں۔ان کاقلع قمع ہونا چاہئے ۔