پروفیسر ساجد میر کا سعودی عرب کے نئے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے نام تہنیتی پیغام، فرمانروائی کامنصب سنبھالنے پر مبارکباد،

شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کے آنے سے سعودی عرب کی سمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی‘ سربراہ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان

ہفتہ 24 جنوری 2015 18:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے سعودی عرب کے نئے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے نام تہنیتی پیغام میں انہیں فرمانروائی کامنصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے پیغام میں انہو ں نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنے پیشرو شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی پالیسیوں پر قائم رہتے ہوئے چلیں گے۔

(جاری ہے)

شاہ عبداللہ کے بعد سعودی عرب میں خلفشار کی باتوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔بعض عناصر سعودی عرب کے خلاف روایتی بغض کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ عرب اور اسلامی ممالک کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے آپس میں قریبی تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔سعودی عرب دنیا بھر میں امن کیلئے مثبت کردار اد اکرتا رہے گا۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کے آنے سے سعودی عرب کی سمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، سعودی عرب موجودہ سمت میں ہی آگے بڑھتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :