Live Updates

عمرہ ’ریحام خان‘ کی خواہش تھی، جوڈیشل کمیشن بنا تو دھاندلی ثابت ہو جائے گی: عمران خان

ہفتہ 24 جنوری 2015 18:31

عمرہ ’ریحام خان‘ کی خواہش تھی، جوڈیشل کمیشن بنا تو دھاندلی ثابت ہو ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24جنوری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ اگر مسلم لیگ ن نے عام انتخابات میں دھاندلی نہیں کی تھی تو ہمارا ڈارفٹ قبول کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن بنائے، میں پیش گوئی کرتا ہوں کہ جب بھی کمیشن بنا دھاندلی ثابت ہو جائے گی، عمرے کیلئے جانا ریحام خان کی خواہش تھی۔ بنی گالہ میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ شادی کے فوری بعد عمر ہ کرنے جانا کسی سیاسی مقصد کیلئے نہیں تھا بلکہ میری بیوی کی خواہش تھا، وہاں جا کر بھی پاکستان اور نئے پاکستان کیلئے ہی دعائیں کی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ملک کی حالت بگاڑ کر رکھ دی ہے، ملک میں نہ تو بجلی ہے، نہ گیس اور نہ ہی پٹرول، ملک بند کرنے کی دھمکی تو ہم نے دی تھی مگر حکومت نے خود ہی ملک بند کر دیا تھا، جس دن ہم نے ملک بند کیا حکومت بھی نہیں چل سکے گی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں بدترین انتخابی دھاندلی ہوئی ، اس میں افتخار چوہدری، جسٹس رمدے سمیت نجم سیٹھی بھی ملوث تھے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ہماری پارٹی صرف خیبر پختونخواہ سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لے گی کیونکہ صرف وہاں ہی شفاف انتخابات ہوئے تھے، اگر کسی کو وہاں دھاندلی تحقیقات کروانی ہیں تو ابھی کمیشن بنادیتے ہیں۔ عمران خان خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے پیش کردہ ڈرافٹ کے تحت بننے والا کمیشن بے اختیار ہو گا، ہم دونوں ڈرافٹ قانونی ماہرین کو دکھا دیتے ہیں کہ کونسا بہتر ہے، اسی پر کمیشن بنا دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی رویہ بد نیتی پر مبنی ہے مگر ہم بتانا چاہتے ہیں کہ انہیں صرف دہشتگردی کیخلاف سپورٹ کر رہے ہیں، اگر جوڈیشل کمیشن قائم نہ ہوا تو پھر سڑکوں پر آئیں گے اور اس ملک میں جمہوریت کا دفاع کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :