خیبرپختونخوا حکومت نے مختلف افسران کے تقرریوں اورتبادلوں کے احکامات جاری کردئیے

ہفتہ 24 جنوری 2015 17:50

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) خیبرپختونخوا حکومت نے مختلف افسران کے تقرریوں اورتبادلوں کے احکامات جاری کردئیے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کے جاری کردہ دو الگ الگ اعلامیوں کے مطابق حکومت خیبر پختونخوا نے سیکرٹری محکمہ توانائی و برقیات صاحبزادہ سعید احمد ( بی ایس۔

(جاری ہے)

21) کو صوبے میں ان کے فرائض سے فوری طور پر فارغ کر دیا ہے تاکہ وہ وفاقی حکومت میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال سکیں۔درایں اثناء صوبائی حکومت نے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے سیکرٹری افضل لطیف ( بی ایس۔20) کو سیکرٹری محکمہ توانائی و برقیات کا اضافی چارج بھی فوری طور پر تفویض کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :