نائن زیرو پر حملہ کرنے والا ملزم پولیس کے ہاتھوں گرفتار

ہفتہ 24 جنوری 2015 16:56

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر دستی بم حملہ کرنے والا ملزم پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر کچھ ماہ قبل دستی بم حملہ ہوا تھا جس کے بعد پولیس نے حملہ کرنے والے ملزم کی تلاش شروع کردی تھی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ بم حملہ کرنے والے ملزم جنید زوہیا کو گرفتار کیا گیا ہے جس کا تعلق امین بلیدی گروپ سے ہے ۔ملزم سے اسلحہ ،بال بم اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے ۔جبکہ اسے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :