کراچی، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وسیم بیٹر کو بھتہ خوری کیس میں بری کردیا

ہفتہ 24 جنوری 2015 16:28

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وسیم بیٹر کو بھتہ خوری کیس میں بری کردیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 9 میں وسیم بیٹر کے خلاف بھتہ خوری کیس کی سماعت ہوئی ۔ وسیم بیٹر پر پر الزام تھا کہ وہ پولیس کے لئے لوگوں سے بھتہ وصول کرنے کرتا ہے۔ اور سپریم کورٹ آف پاکستان میں کراچی بے امنی کیس کی سماعت کے دوران بھی وسیم بیٹر کا نام آیا تھا۔

عدالت میں پولیس وسیم بیٹر کے خلاف ثبوت پیش نہ کرسکی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وسیم بیٹر کو بھتہ خوری کیس میں بری کردیا۔ ہفتہ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پولیس افسران کے لئے بھتہ وصول کرنے کے الزام میں گرفتارسابق پولیس اہلکاروسیم بیٹر کو پیش کیاگیا،عدالت میں ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ وسیم بیٹر کے خلاف پولیس کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے مقدمہ بدنیتی کی بنا پردرج کیا گیا ہے،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کو عدم ثبوت کی بنا پررہا کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ ملزم کو بیرون ملک سے واپسی پرجناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا ملزم کے خلاف تھانہ نیپئر میں بھتہ خوری کا مقدمہ درج تھا ۔

متعلقہ عنوان :