پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی سے مسیحی قائدین کے وفد کی ملاقات
ہفتہ 24 جنوری 2015 16:15
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور انٹرفیتھ ہارمنی کونسل انٹر نیشنل کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی سے مسیحی قائدین کے وفد نے ملاقات کی ۔وفد میں بشپ منو رومال شا ہ ، ڈاکٹر منور چاند ، پادری شاہد معراج ، فادر جیمز چنن ، پادری عموائل کھوکھر ، پادری عنایت برناڈ ، بشپ سبطین ودیگر بھی موجود تھے۔
مسیحی قائدین نے اعلان کیا ہے کہ آج (اتوار) ملک بھر کی مسیحی عبادتگاہوں میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں گی ۔(جاری ہے)
تمام مذاہب کے مقدسات کے احترام کا قانون اقوام متحدہ میں لانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ مسیحی قائدین نے کہاکہ توہین آمیز خاکے اور مذاہب کے مقدسات کی توہین کرنے والے مختلف مذاہب کے درمیان تصادم پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔
پاکستان میں رہنے والے مسلم ،مسیحی اس سازش کو مسترد کرتے ہیں۔پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور انٹرفیتھ ہارمنی کونسل انٹر نیشنل کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مسیحی قیادت کے اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام تمام مذاہب کے مقدسات کے احترام کا حکم دیتا ہے اور کسی بھی نبی یا آسمانی کتاب کی توہین کرنے والا مسلمان نہیں ہوسکتا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.