عمران خان کے نیا پختونخواہ بنانے کے اعلان سے خوشی ہوئی،چوہدری محمد برجیس
ہفتہ 24 جنوری 2015 15:51
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ عمران خان کے نیا خیبر پختونخواہ بنانے کے اعلان سے خوشی ہوئی۔عمران خان اگر صوبے میں ترقیاتی منصوبے شروع کرتے ہیں تو وہ وفاق کو اپنے شانہ بشانہ پائیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) تمام جماعتوں کے جمہوری مینڈیٹ کا احترام کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں حکومت بنانے کی صلاحیت ہونے کے باوجود وہاں حکومت نہ بنائی۔
جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کو نہ صرف مضبوط بنایا بلکہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز میں ریکارڈ اضافہ کرکے معاونت کی۔ ان خیالات کا ظہار انہوں نے ننکانہ صاحب میں بار کونسل کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اقدامات اور قومی لائحہ عمل تمام سیاسی جماعتوں کی جملہ فہم و فراست کا نتیجہ ہے جس پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں۔
فوجی عدالتوں پر تنقید کرنے والے پہلے سانحہ پشاور کے معصوم بچوں کے چہروں کو سامنے لائیں۔فوجی عدالتیں قائم کرنے جیسے غیر معمولی اقدامات غیر معمولی حالات کا تقاضہ ہیں۔ قوم کے بچوں کا مزید خون بہتا ہوا نہیں دیکھ سکتے۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کا پیچھا کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ ننکانہ بار کونسل کے نو منتخب عہدے داران عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں اور بار کونسل کے وقار میں اضافے کا باعث بنیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.