سینٹ انتخابات قریب آتے ہی سیاسی پارٹیوں نے رابطوں اور جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع کردیا
میاں منظور احمد وٹو کا چوہدری شجاعت حسین سے ٹیلی فونک رابطہ
ہفتہ 24 جنوری 2015 15:30
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء )سینٹ انتخابات قریب آتے ہی تمام سیاسی پارٹیوں نے رابطوں اور جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع کردیا ہے ،اس حوالے سے گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میاں منظور احمد وٹو نے چوہدری شجاعت حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں سینٹ انتخابات کے حوالے سے مختلف امور پر بات کی گئی ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے میاں منظور احمد وٹو کو پیر کے روز دعوت پر بلا لیا ہے جہاں پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) کے مابین سینٹ انتخابات میں مشترکہ تعاون سمیت دیگر امور پر تفصیلی بات چیت ہوگی ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سینٹ انتخابات میں (ق) لیگ کو سپورٹ کرنے کی اپیل کی گئی ہے تاہم چوہدری شجاعت حسین نے کچھ لو اور کچھ دو کے فارمولے کے تحت بات چیت کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہےمزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.