Live Updates

لاہور ، الیکشن ٹربیونل کے باہر مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی ایک دوسرے کیخلاف شدید نعرے بازی

ہفتہ 24 جنوری 2015 14:33

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) لاہور میں الیکشن ٹربیونل کے باہر مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے ایک دوسرے کیخلاف شدید نعرے بازی کی ، دونوں پارٹیاں تصادم سے بال بال بچ گئی ، پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ثالثی کا کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز لاہور میں حلقہ این اے 122 پر دھاندلی تحقیقات کے حوالے سے الیکشن ٹربیونل میں سماعت ہوئی جہاں پر ٹربیونل کے باہر تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے حمایتی بھی پہنچ گئے اور ایک دوسرے کیخلاف شدید نعرے بازی کی ایک طرف سے ” گو نواز گو “ اور دوسری طرف سے ” رو عمران رو“ کے نعرے جبکہ دونوں پارٹیوں کے کاکن ایک دوسرے سے گھتم گتھا ہونے جارہے تھے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابوپالیا

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات