حامد سعید کاظمی کی طرف سے اعظم خان سواتی کیخلاف دس کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کئے جانے کے کیس کی سماعت ،

اعظم خان سواتی کے وکیل نے اپنی جرح مکمل کرلی ، کیس کی آئندہ سماعت چودہ فروری کو ہوگی

ہفتہ 24 جنوری 2015 14:33

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی کی طرف سے اعظم خان سواتی کیخلاف دس کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کئے جانے کے کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں ہوئی جس میں اعظم خان سواتی کے وکیل نے اپنی جرح مکمل کرلی ہے اب کیس کی آئندہ سماعت چودہ فروری کو ہوگی عدالت میں پیشی کے بعد سابق وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

24 جنوری 2015ء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک سازش کے تحت مجھے حج کرپشن سکینڈل میں ملوث کیا گیا ہے مجھ پر جھوٹے الزام لگا کر میری کردار کشی پر ذمہ داران پر کارروائی ہونی چاہیے مخالفین نے میرے خلاف پچاس گواہ پیش کئے لیکن کوئی بھی شواہد عدالت میں پیش نہ کئے جانے پر ثابت ہوتا ہے کہ یہ ایک سازش تھی

متعلقہ عنوان :