چین دو سویلین جوہری ری ایکٹر پاکستان میں تعمیر کر رہا ہے،برطانوی جریدہ

جمعہ 23 جنوری 2015 11:02

چین دو سویلین جوہری ری ایکٹر پاکستان میں تعمیر کر رہا ہے،برطانوی جریدہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جنوری2015ء) .برطانوی جریدے ”اکنامسٹ“ نے ایک کتاب کے حوالے سے لکھا کہ پاک چین دوستی واقعی ہمالیہ سے بلند دکھائی دیتی ہے۔ پاکستان کو جوہری بم حاصل کرنے میں چین سے مدد ملی ، چین سب سے زیادہ فوجی سازوسامان پاکستا ن کو فراہم کرتا ہے۔ اب توانائی کے بحران کے خاتمے میں مدد کےلئے چین حجم سائز کے دو سویلین جوہری ری ایکٹر پاکستان میںتعمیر کر رہا ہے۔

چین ایشیا بھر میں اپنی رسائی کو وسعت دے رہا ہے۔ بندرگاہوں، پائپ لائنوں، سڑکوں اور ریلوے کے نیٹ ورک جیسے چینی منصوبہ بندی میں پاکستان مرکزی احیثیت رکھتا ہے جو مشرق وسطیٰ سے تیل اور گیس لانے میں مدد دے گا۔ چینی حکومت پاکستان کے منصوبوں کے لیے اربوں ڈا لر خرچ کر رہا ہے۔ چین کا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے پیچھے جوازملک کومستحکم بنیا دوں پر کھڑا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ماؤ دور سے پاکستان کی دوستی کے سفر کا آغاز بھارت سے حریفانہ جذبات سے شروع ہوئے۔ پاکستان اور چین کے تعلقات کی بنیاد دونوں ممالک کے کئی مشترکا مفادات تھے۔دونوں ممالک کے درمیان خفیہ سودوں کی ایک طویل تاریخ ہے مگر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو اسلامی عسکریت پسندوں نے زیر کردیا۔ چین کو سرحدپار سے عسکریت پسندی کے خطرات ہیں۔پاکستان میں امدادی منصوبوں پر کام کرنے والے چینی انجینئرز کو انتہا پسندوں نے ہلاک کردیا۔

2007میں چینی مساج پارلر ملازمین کواسلام آباد میں شدت پسندوں نے یرغمال بنا لیا۔ چینی شکایت کے باوجود دارالحکومت میں حکام نے مشرقی ترکستان اسلامی تحریک کو ختم کرنے میں زیادہ اقدامات نہ کر پائی ۔ امریکہ کے جرمن مارشل فنڈ پر ایشیا کے ماہر انڈریو سمال کی لکھی گئی کتابThe China-Pakistan Axis: Asia’s New Geopolitics. پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا گیا کہ چین کاگزشتہ ماہ پشاور سانحے پر پاکستان سے فوری تعزیت کوئی روایتی اشارہ نہیں تھا۔

دونوں ممالک کے درمیان طویل اور پرا من تعلقات بعض اوقات اس حکومتی استعارے پر یقین کراتا ہے کہ ان کا بندھن اوردوستی ہمالیہ سے بلند ہے۔ چین پاکستان میں سیاسی، سلامتی یا اقتصادی شعبے سمیت ہر ایک چیز کے بارے بہتر جانتا ہے جو دوطرفہ تعلقات پر اثر انداز ہو سکتا ہے ۔مصنف نے پاک چین تعلقات پر چھ سال تحقیق کی ۔ انہوں نے لکھا کہ امریکی اثر رسوخ کم ہوتے ہی چین نے قدم بڑھا دیئے۔ چین پاکستان پر اتنی بھاری سرمایہ کا جواز پاکستان میں استحکام لانے کی دلیل پیش کرتا ہے یہی جواز امریکا بھی پیش کرتا ہے مگر اوباما اس کو متاثر کن انداز میں نہ کرسکا۔چینی اس لحاظ سے خوش قسمت ہیں کہ وہ اپنے مقاصد کے حصول کی صلاحیتوں سے پر امید ہیں۔

متعلقہ عنوان :