پٹرول بحران نے ڈاکووٴں اورچوروں کے بریک لگادیئے،

جنوری کے 21دنوں میں لاہورمیں ڈکیتی کی 6،نقب زنی کی 271وارداتیں ریکارڈہوئیں ،پولیس نے جرائم میں کمی اپنے کھاتے میں ڈال لی

جمعرات 22 جنوری 2015 23:34

پٹرول بحران نے ڈاکووٴں اورچوروں کے بریک لگادیئے،

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22جنوری۔2015ء) پٹرول بحران نے ڈاکووٴں اورچوروں کوبھی بریک لگادی ،پولیس اپنی بہترکارکردگی کے گن گانے لگی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سال 2015ء کے آغازمیں پٹرول کابحران رہا،جس بحران نے کاروبارزندگی کومفلوج کردیا،حتیٰ کہ ڈاکووٴں اورچوں کوبھی بریک لگ گئی اورپہلے 21دنوں میں لاہورمیں ڈکیتی کے 6،نقب زنی کے 271مقدمات درج ہوئے اورجرائم میں کمی دیکھی گئی جبکہ جرائم میں کمی کی شرح کوپولیس نے اپنے کھاتے میں ڈالناشروع کردیااوربہترکارکردگی کے گن گانے لگی۔

متعلقہ عنوان :