پی آئی اے کے جہاز میں ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

جمعرات 22 جنوری 2015 14:51

پی آئی اے کے جہاز میں ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جنوری2015ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قوائدو ضوابط اور استحقاق کو بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کے جہاز میں کسی بھی قسم کی ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وہدری اسد الرحمان کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیبرائے قوائدو ضوابط اور استحقاق کے اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کی پی آئی اے کے خلاف شکایت کا جائزہ لیا گیا رکن اسمبلی رمیش کمار نے استحقاق کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ انکی وجہ سے ہرگز فلائٹ میں تاخیر نہیں ہوئی اور نہ ہی ان کو فلائٹ میں تاخیر کی اطلاع دی گئی تھی۔

پھر بھی ان سے مسافروں نے بد سلوکی کی ارجمند نامی شخص نے احتجاجی مسافروں کی قیادت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پائلٹ نے کچھ نہیں کیا بلکہ ان کو جہاز سے اتار دیا گیا پی پی پی کی رکن اسمبلی شگفتہ جمانی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی وجہ سے پارلیمنٹ کے ارکان کو اپنی عزت بچانا مشکل ہو گیا ہے۔ چئیر مین کمیٹی کا کہنا تھا کہ وی آئی پی کوئی اور ہوتا ہے اور طعنہ سیاستدانوں کو دیا جاتا ہے۔انہوں نے پی آئی اے کی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ استحقاق کمیٹی کو پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :