پیٹرول کی فراہمی بلاتعطل یقینی بنانے کیلئے متعلقہ وزارتیں اپنا کردار ادا کریں ‘ وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت
جمعرات 22 جنوری 2015 14:06
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پیٹرول بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول کی فراہمی بلاتعطل یقینی بنانے کے لئے متعلقہ وزارتیں اپنا کردار ادا کریں۔
(جاری ہے)
جمعرات کو یہاں وزیراعظم کی زیر صدارت پیٹرول بحران سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیرپانی و بجلی خواجہ آصف، وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔
اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پٹرول فراہمی بلاتعطل یقینی بنانے کیلئے وزارتیں رابطوں اورتعاون کو موثربنائیں اورمیڈیا پر بھی پیٹرول کی قلت کا تاثر زائل کیا جائے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عوام کو مشکل میں ڈالنے والے عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے اور ملک بھر میں پیٹرول کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائے جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.