کراچی: ایئرپورٹ ہوٹل میں دو مسافر خواتین کی پر اسرار موت

جمعرات 22 جنوری 2015 11:06

کراچی: ایئرپورٹ ہوٹل میں دو مسافر خواتین کی پر اسرار موت

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جنوری2015ء) .پی آئی اے کے زیر انتظام ایئرپورٹ ہوٹل میں دو مسافر خواتین کی پر اسرار موت واقع ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسافر خواتین اپنے اہلخانہ کے ساتھ کل جدہ سے کراچی پہنچی تھی، ایک خاتون کو لاہور جبکہ دوسری کو پشاور جانا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ متوفی خواتین کی طبیعت رات کو اچانک خراب ہوگئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین کی موت زہریلی خوراک کھانے سے ہوئی۔حکام نے خواتین کی موت کی تصدیق کردی ہے اورترجمان پی آئی اے کے مطابق خواتین کی موت سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں ، جس کے ہی کچھ کہا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :