بند پٹرول پمپس کھل گئے، پٹرول فراہمی کی صورتحال میں قدرے بہتری
جمعرات 22 جنوری 2015 11:01
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جنوری2015ء)پٹرول بحران ٹلنے لگا ، لاہور میں پٹرول فراہمی کی صورتحال قدرے معمول پر آ گئی ہے ، بند پٹرول پمپس بھی کھلنے لگے۔ گزشتہ دس روز سے جاری پٹرول بحران کا دم ٹوٹنے لگا ہے ، شہر کے پیشتر پٹرول پمس پر پٹرول کی خرید و فروخت جاری ہے ۔
(جاری ہے)
پٹرول پمپس پر رش پہلے کی نسبت خاصا کم ہو چکا ہے اور شہری قطاروں میں باآسانی پٹرول حاصل کر رہے ہیں تاہم ابھی بھی تمام پٹرول پمپس مکمل طور پر بحال نہیں ہوئے ہیں اور صورتحال نارمل ہونے میں ابھی ایک دو روز لگیں گے ۔
شہر میں موجود سی این جی سٹیشنز پر بھی گیس کی فراہمی مسلسل جاری رہنے کی وجہ سے لمبی قطاریں ختم ہوئی ہیں تاہم بعض مقامات پر گیس کے پریشر میں کمی کی شکایات سامنے آ رہی ہیں ۔ پٹرول کی صورتحال میں قدرے بہتری آنے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے مگر اس کے ساتھ ان کا مطالبہ ہے کہ بحران کے ذمہ داروں کا تعین ہونا چاہئے اور انہیں سزا ضرور ملنی چاہئے۔مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.