ہر شہری کو مسلح افواج کا ساتھ دینا چاہئیے، الطاف حسین

جمعرات 22 جنوری 2015 10:56

ہر شہری کو مسلح افواج کا ساتھ دینا چاہئیے، الطاف حسین

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2015ء)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ہر شہری کو متحد ہو کر دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں مسلح افواج کا ساتھ دینا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی منصوبہ بندی کے تحت ساوٴتھ ایشیا میں بھارت کی اجارہ داری قائم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

الطاف حسین نے ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے ذمہ داران، کارکنا ن اور خواتین کارکنا ن کی فکری نشست سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کی آگ بھڑکا کے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی تمام کوششیں عالمی سازش کا حصہ ہیں ان کا کہنا تھا کہ اب حالات میں پاکستان سے محبت رکھنے والے ہر شہری کو چاہئیے کہ وہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے متحد ہوں زور ایک قوم بن کر مسلح افواج کا ساتھ دیں اور آرمی چیف سے کھل کر مطالبہ کرنا چاہئیے کہ وہ آ کر کھلے عام ملک کو سنبھال لیں انہوں نے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت انتہائی قابل مذمت ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر تمام مذہبی جماعتیں جلسے جلوس نکال رہی ہیں جبکہ دہشتگردوں کی جانب سے حملوں اور قتل و غارت پر ان کی جانب سے کوئی احتجاج نہیں کیا جاتا۔