گرینڈ قومی جرگہ صوبے کے مسائل کو اجاگر اورمشاورت سے حل کی جانب اہم پیش رفت ثابت ہوگا،عبدالمتین اخوندزادہ

بدھ 21 جنوری 2015 23:27

جماعت اسلامی کے صوبائی امیر عبدالمتین اخوندزادہ نے کہا کہ 30،31فروری سبی میں تربیتی اجتماع تربیت کیساتھ حقیقی اسلامی تبدیلی،کارکنان کو متحرک کرنے کیساتھ اسلامی پاکستان کی راہ ہموار کریگی یکم فروری گرینڈ قومی جرگہ صوبے کے مسائل کو اجاگر اورمشاورت سے حل کی جانب اہم پیش رفت ثابت ہوگی بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی نے قیام پاکستان سے جدوجہد کی ہے معاشی آئینی حقوق ملنے سے صوبے کے مسائل حل ہوں گے نوجوان جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اجتما ع کے موقع پر نوجوانوں کی تربیت اور انہیں منظم کرنے کیلئے یوتھ کنونشن ہوگاجس سے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق خطاب کریں گے اسی شعرائے کرام کیلئے بھی پروگرام ہوگامختلف شعبہ جات میں نمایا ں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو شیلڈ وانعامات دیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے سبی اجتماع وجرگہ کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری بشیر احمدماندائی ،حاجی عبدالقیوم کاکڑ ، عبدالحمید منصوری ،عبدالولی خان شاکر، اسلامی جمعیت طلبہ کے محمد صابر، جمعیت طلبہ عربیہ کے مولانا رفیع الدین نے شرکت کی اس موقع پر اب تک کی تیاریاں کاجائزہ رپورٹ بشیرا حمدماندائی نے پیش کیا ۔

عبدالمتین اخوند زادہ نے مزید کہا کہ گرینڈ قومی جرگہ میں قبائلی سیاسی عمائدین اور علمائے کرام شرکت کرکے بلوچستان کے معاشی سیاسی مسائل کے حل کی راہ ہموار کریگی ۔ بشیر احمدماندائی نے کہا کہ سبی آمد پر مر دمجاہد سراج الحق کا تاریخی استقبال کیا جائیگا انشا ء اللہ یہ اجتماع تاریخی ثابت ہوگا بلوچستان کامسئلہ جماعت اسلامی حل کر سکتی ہے اسلامی پاکستان خوشحالی بلوچستان کی بنیادبنے گی۔

یکم فروری کو مسئلہ بلوچستان کو اجاگر ،حل کیلئے مشاورت ولائحہ عمل ترتیب دیا جائیگاسراج الحق عوام کی دلوں کی دھڑکن اور مسئلہ بلوچستان کے حل کا عوامی لیڈر ہے بلوچستان کے عوام کی توقعات صرف سراج الحق اورجماعت اسلامی سے ہے ۔30،31جنور ی اور یکم فروری کوسبی کے عوام وذمہ دارانِ جماعت اسلامی سبی آمدپر ارکان وکارکنان اور عوام الناس وقبایلی عمائدین کی مہمانداری واستقبال کریں گے

متعلقہ عنوان :