فیصل آباد ، کالج کی لڑکیوں کا پیچھا کرتے ہوئے منچلاموٹر سائیکل سلپ ہونے سے ٹانگ تڑوا بیٹھا

بدھ 21 جنوری 2015 15:55

فیصل آباد ، کالج کی لڑکیوں کا پیچھا کرتے ہوئے منچلاموٹر سائیکل سلپ ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جنوری 2015ء) کالج کی لڑکیوں کا پیچھا کرتے ہوئے منچلاموٹر سائیکل سلپ ہونے سے ٹانگ تڑوا بیٹھا ، تفصیلات کے مطابق جناح کالونی کا رہائشی 19سالہ وکی صبح کے وقت کالج ٹائم پر لڑکیوں کو دیکھ کر موٹر سائیکل پر کرتب دکھانے لگا بارش کی وجہ سے سڑک پر پانی ہونے کے سبب اچانک بے قابو ہو کر وہ گر گیا اور آگے جانیوالی موٹر سائیکل سے ٹکرایا جس سے منچلا گرتے ہی بری طرح اپنی ہی موٹر اور سڑک کے درمیان کچلا گیا جس سے ایک ٹانگ ٹوٹ گئی اور جسم بری طرح گھائل ہو گیا جبکہ دوسرے موٹر سائیکل سوار زوہیب اور اس کی بہن بھی معمولی زخمی ہوئے راہ گیروں نے زخمی منچلے وکی کو کوستے ہوئے حادثہ کا ذمہ دار قرار دیا اور ایک کار سوار نے اسے سول ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کی طبی امداد دی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :