پاکستان سےپیرس تک دہشتگردی کانشانہ بننےوالے ہرشخص کےساتھ ہیں،اوباما
بدھ 21 جنوری 2015 11:06
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) .امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ امریکاپاکستان سےلیکرپیرس تک دنیا بھر میں دہشتگردی کے شکار لوگوں کے ساتھ ہے، یہ بات انہوں نے کانگریس سے سالانہ اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں کہی۔ امریکی صدر براک اوباما نے کانگریس سے سالانہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردوں کا شکار کرنے اور انکے نیٹ ورک کا خاتمہ کرنے کا عمل جاری رکھیں گے، اس سلسلے میں امریکا یک طرفہ طور پر کاروائی کرنے کاحق محفوظ رکھتا ہے ۔
اوباما کا کہنا تھا کہ ا نکے صدارتی دور میں امریکا نے ایسے دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں کی جن سے امریکا اور اسکے اتحادیوں کو براہ راست خطرہ لاحق تھا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ گزشتہ 13 سال میں ہم نے کچھ مہنگے سبق بھی سیکھیں ہیں۔(جاری ہے)
ہماری دو نسلوں نے خطرناک اور مہنگی جنگیں لڑیں، لیکن وقت سے بہت کچھ سیکھا ، ان کا کہنا تھا کہ ہم اب اپنی فوج استعمال کرنے کے بجائے، جہاں جس کا مسئلہ ہے اسے وہاں تربیت اور فنڈ دے کر مضبوط کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔
اوباما نے کہا کہ 6 سال پہلےامریکی معیشت کو مضبوط کرنےکاوعدہ کیاتھا اور مثبت پالیسیوں سے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں۔معیشت کی بحالی کے لیے عدم مساوات کو ختم کرنا ہوگا ۔ ایران پر مزیدپابندیاں عائدکرنے حوالے سے اوباما کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سےسفارتکاری کونقصان پہنچےگا۔ امریکا کو کیوباکےساتھ بہترتعلقات استوارکرناہوں گے جس کے لیے کانگریس قانون سازی کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.