پنجاب ، پٹرول کے حصول میں بہتری، متعدد پمپس بند، شہریوں انتظامیہ کی تلخ کلامی

بدھ 21 جنوری 2015 10:52

پنجاب ، پٹرول کے حصول میں بہتری، متعدد پمپس بند، شہریوں انتظامیہ کی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) پنجاب میں نویں روز بھی پٹرول کے حصول میں بتدریج بہتری آنے لگی تاہم ابھی بھی متعدد پٹرول پمپس بند ہیں ۔ پٹرول کے حصول کے لیے شہریوں کی لمبی قطاریں بھی لگی ہیں ، شہریوں کی تلخ کلامی اور آپس میں الجھنے کے واقعات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ پنجاب میں پٹرول کی حصول کی صورتحال میں قدرے بہتری آئی ہے تاہم ابھی بھی درجنوں بند پٹرول پمپس شہریوں کا منہ چڑا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

کھلے پٹرول پمپوں پر رش میں بھی بتدریج کمی آ رہی ہے تاہم ابھی تک عوام کی اذیت کم نہیں ہو سکی ۔ پٹرول کی مسلسل قلت کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں ۔ دفاتر جانے والوں کی تاخیر بھی معمول بن گئی ۔ طالبعلموں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ پٹرول کے حصول کے لیے لگی قطاروں میں جھنجھلائے شہریوں کو بے صبرا کر دیا ہے ۔ پٹرول پمپس پر تلخ کلامی اور تو تکار کے واقعات بھی معمول بنے ہیں ۔ پٹرول کی سپلائی کی صورتحال میں اگرچہ بہتری آگئی ہے تاہم پٹرول کی ترسیل اور فروخت معمول پر آنے میں ابھی مزید کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :