مریدکے،نا معلوم افراد کے ہاتھوں گھر کی دہلیز پر قتل ہونے والے مقامی تاجر کا والد بیٹے کی نعش سے لپٹ کر خود بھی جہان فانی سے رخصت ہو گیا

منگل 20 جنوری 2015 23:49

مریدکے،نا معلوم افراد کے ہاتھوں گھر کی دہلیز پر قتل ہونے والے مقامی ..

مریدکے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20جنوری۔2015ء) نا معلوم افراد کے ہاتھوں گھر کی دہلیز پر قتل ہونے والے مقامی تاجر کا والد اپنے بیٹے کی نعش سے لپٹ کر خود بھی جہان فانی سے رخصت ہو گیا۔ سفاکانہ قتل کے افسوسناک واقع نے پورے علاقہ کو سوگ میں ڈبو دیا۔ بیٹے کو اس کے آبائی گاوٴں میں سپرد خاک کر دیا گیا جبکہ باپ کی تدفین بیٹے کی رسم قل کے روز آج کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ قذافی بازار میں نامعلو م افراد کے ہاتھوں گھرکی دہلیز پر قتل ہونے والے مقامی آڑہتی اور انجمن کمبوہاں مریدکے کے سرپرست شاہد شکیل کمبوہ کو ان کے آبائی گاوٴں ٹپیالہ دوست محمد میں نماز جنازہ کے بعد دفن کیا جانے لگا کہ اسی دوران بوڑھا باپ محمد رمضان کمبوہ اپنے بیٹے کی نعش کے ساتھ لپٹتے ہوئے خو د بھی جہان فانی سے رخصت ہو گیا۔

بوڑھا باپ بیٹے کے نا حق خون کا صدمہ برداشت نہ کر سکا۔ با پ بیٹے کی اچانک موت کی خبر نے علاقہ بھر کو سوگ میں مبتلا کر دیا اور ہر آنکھ اشکبار دکھائی دی۔بیٹے کو کل منگل کی شام سپرد خاک کیا گیا جبکہ اس کے والد کو آج بیٹے کی رسم قل کے بعد سپرد خاک کیا جائے گا۔مرحومین قومی روزنامہ کے سینئر کالم نگار کے قریبی رشتہ دار تھے۔

متعلقہ عنوان :