Live Updates

تحریک انصاف نے سعودی عرب میں عمران اورطاہرالقادری کی ملاقات خبروں کی تردید کردی،

چیئرمین تحریک انصاف کی سعودی عرب روانگی کا واحد مقصد عمرہ کی ادائیگی ہے، اس دوران وہ کسی قسم کی سیاسی یا سماجی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے،ترجمان شیریں مزاری

منگل 20 جنوری 2015 23:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سعودی عرب میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کے حوالے سے خبروں کی تردید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے چیئرمین تحریک انصاف کی سعودی عرب روانگی کا واحد مقصد عمرہ کی ادائیگی ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے جاری اعلامیے میں تحریک انصاف کی ترجمان کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف 20جنوری کی شب سعودی عرب عمرہ کی ادائیگی کیلئے اپنی اہلیہ کے ہمراہ روانہ ہوئے اور ان کے اس سفر کا مقصد خالصتاً عمرہ کی ادائیگی ہے۔ اس دوران وہ کسی قسم کی سیاسی یا سماجی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف ، ڈاکٹر طاہر القادری کی سعودی عرب میں موجودگی سے بالکل آگاہ نہیں تھے اور نہ ہی دونوں رہنماؤں کی ملاقات کا کوئی امکان ہے اس حوالے سے زیر گردش تمام اطلاعات بے بنیاد ہیں۔ ان کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمرے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس لوٹ آئیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات