پٹرول بحران،اوگرا نے حکومتی رپورٹ کو مسترد کر دیا

منگل 20 جنوری 2015 17:22

پٹرول بحران،اوگرا نے حکومتی رپورٹ کو مسترد کر دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء) اوگرا نے پٹرول بحران کے حوالے سے وزیر اعظم کی بنائی گئی دو رکنی ٹیم کی رپورٹ کو مسترد کر دیا ۔6 ماہ سے ادارے میں آئل عہدے کیلئے ممبر تعینات نہیں کیا گیا جس سے فیصلے بھی متاثر ہو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا حکام نے کہا ہے کہ ملک میں جاری پٹرول بحران کا ذمہ دار ٹھہرانا سراسر نا انصافی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ چھ ماہ سے ادارے میں ممبر آئل کا عہدہ خالی پڑا ہے ۔ادارے میں کورم بھی پورا نہیں ہے جس کی وجہ سے فیصلے متاثر ہو رہے ہیں ۔اوگرا حکام نے کہا کہ ملک میں جاری پٹرول بحران کا ذمہ دار اوگرا نہیں ہے

متعلقہ عنوان :