فیصل آباد،پٹرول بحران ،دومسلح ڈاکوؤں نے سدھار کے رہائشی عبدالجبار سے پانچ لیٹر پٹرول کا کین چھین لیا

منگل 20 جنوری 2015 16:22

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء) پٹرول بحران ،دومسلح ڈاکوؤں نے سدھار کے رہائشی عبدالجبار سے پانچ لیٹر پٹرول کا کین چھین لیا ۔ جبکہ شہر اورگردونواح میں ڈکیتی چوری اور راہزنی کا وارداتوں کا سلسلہ جای، اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء کے مطابق سدھار کا رہائشی عبدالجبار ولد خلیل احمد سفارش کے ذریعے شاداب پلی پر واقع پی ایس او پمپ سے پانچ لیٹر پٹرول لے کر جارہا تھا کہ چوہلہ کے قریب موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر کین چھین لیا۔

چک نمبر 63ج ب میں چھ مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ لگاکر افضال سے دو لاکھ روپے۔ چک نمبر 68ج ب میں اعجاز سے چالیس ہزار روپے۔غلام محمد آباد میں ساجد سے تین لاکھ روپے۔ چک نمبر 80ج ب کے شہزاد سے چار ہزار روپے۔

(جاری ہے)

چک نمبر 63ج ب میں احسان سے پچانوے ہزار روپے۔ بلال روڈ پر ندیم سے نقدی،محمد پورہ میں فاروق سے دو ہزار روپے۔ ماموں کانجن میں ناصر سے چوبیس ہزار روپے۔ جوہل اڈا میں علی کے گھر سے چالیس ہزارروپے۔ بابر چوک میں عمران سے دس ہزار روپے کی نقدی چھین لی گئی۔ شاداب پلی کے نعیم، گورونانک پورہ میں عزیز۔ شیخوپورہ روڈ کریسنٹ سکول کے نزدیک اعجاز کی دکانوں کے تالے توڑ کر چور ضروری سامان لے گئے۔ چک نمبر 119گ ب میں عابد۔نڑوالا چوک میں احسان کی کاریں چوری ہوگئیں۔

متعلقہ عنوان :