پٹرول پاکستان سے بھارت سمگل ہونے کا امکان،ذرائع

منگل 20 جنوری 2015 13:14

پٹرول پاکستان سے بھارت سمگل ہونے کا امکان،ذرائع

اسلام آبد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء) وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق پورے ملک میں پٹرول کی ترسیل معمول کے مطابق تھی اور اور پٹرول کی طلب بھی کنٹرول میں رہی لیکن ایسا کیا ہوا کہ ایک دم سے یہ پٹرول کا بحران پیدا ہو گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چونکہ بھارت میں پٹرول مہنگا ہے لہذا پاکستان سے بھارت پٹرول اسمگلنگ کا قوی امکان ہے جو کہ پاکستان بالخصوص پنجاب میں پٹرول کی قلت کی ایک بڑی وجہ ہو سکتی ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق یکم جنوری کو ملک بھر میں چولیس ہزار ٹن پٹرول فروخت ہوا جس میں سے اکتیس ہزار ٹن صرف پنجاب میں فروخت ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بھی عین ممکن ہے کہ پنجاب سے بڑی مقدار میں پٹرول بھارت سمگل کیا جا رہا ہے اور یہ سمگلنگ چولستان کی سرحد سے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ بھارت اور پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح فرق اس امکان کو مزید تقویت دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :