پاکستانی کرکٹر عمران نذیر ہڈیوں کی بیماری میں مبتلا ہوگئے

منگل 20 جنوری 2015 12:45

پاکستانی کرکٹر عمران نذیر ہڈیوں کی بیماری میں مبتلا ہوگئے

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء ) اپنے منفرد جارحانہ انداز اور دھوا ں دارکی وجہ سے شہرت رکھنے والے بائیں ہاتھ کے اوپنر عمران نذیر ہڈیوں کی بیماری میں مبتلا ہیں اور اسی بیماری کی وجہ سے انہوں نے موجودہ سیزن میں ایک بھی میچ نہیں کھیلا۔اس بات کے امکانات ہیں کہ شائد وہ دو بارہ ڈومیسٹک سرکٹ میں ایکشن میں دکھائی نہ دیں۔عمران نذیر سے اس بارے میں رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ انگلینڈ میں ہونے کی وجہ ردعمل کے لئے دستیاب نہ ہوسکے۔

عمران نذیر کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ وہ بیماری سے تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں اور اگلے سیزن میں فرسٹ کلاس سیزن کھیلیں گے تاہم مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ گذشتہ کئی ماہ سے اپنی بیماری سے لڑ رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

بیماری کی وجہ سے عمران نذیر کی ہڈیاں کمزور ہوگئی ہیں۔ان دنوں عمران نذیر چھوٹے بچوں کو کوچنگ کرنے کے لئے انگلینڈ میں ہیں۔

جہاں انہوں نے چیئرٹی ڈنر میں بھی شرکت کی۔عمران نذیر کے قریبی دوست اور پاکستانی ٹیم کے سابق منیجر اظہر زیدی کا دعوی ہے کہ عمران نذیر کی ہڈیوں کی بیماری میں بہتری آئی ہے۔ایکسر سائز اور مکمل آرام کے بعد انہیں افاقہ ہوا ہے۔گذشتہ ایک سال سے عمران نذیر نے دوحامیں اکتوبر میں ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں شرکت کی تھی لیکن انہوں نے بیٹنگ اور بولنگ نہیں کی۔33سالہ عمرا ن نذیر نے 8ٹیسٹ 79ون ڈے انٹر نیشنل اور25ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں۔وہ2007کے ورلڈ کپ میں جمیکا میں160رنز بنا چکے ہیں جو پاکستان کی جانب سے دوسرا بڑا ون ڈے اسکور ہے۔

متعلقہ عنوان :