قومی ایئرلائن کا طیارہ فنی خرابی کے باعث بیجنگ ائیرپورٹ پر گراﺅنڈ

منگل 20 جنوری 2015 11:36

قومی ایئرلائن کا طیارہ فنی خرابی کے باعث بیجنگ ائیرپورٹ پر گراﺅنڈ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء)قومی ایئر لائن کا طیارہ فنی خرابی کے باعث بیجنگ ایئرپورٹ پر پچھلے 22گھنٹوں سے کھڑاہے ۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز 853نے بیجنگ سے اسلام آباد پہنچنا تھا لیکن فنی خرابی کے باعث پرواز 22گھنٹے تاخیر کا شکار ہے اور یہ امکان ظاہر کیا جا رہاہے طیارہ آج شام پانچ بجے پاکستان پہنچ جائے گا ۔

(جاری ہے)

جہاز میں تاخیر کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامناہے جبکہ حکام کا کہناہے کہ جہاز کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے اور جلد ہی طیارے کو جانچ پڑتال کا عمل مکمل کر کے پرواز کو پاکستان روانہ کر دیا جائے گا۔