فیصل آباد ،شہرگردونواح میں ڈکیتی ،چوری اوررہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

پیر 19 جنوری 2015 23:35

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) شہرگردونواح میں ڈکیتی ،چوری اوررہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ، مسلح ڈاکوؤں نے مزاحمت پر دو شہریوں کو فائر نگ کرکے زخمی کر دیا،جگہ جگہ پولیس ناکوں کو ڈاکوؤں نے ناکام بنادیا،، تفصیلات کے مطابق تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ چک نمبر 504گ ب میں ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر رمضان ، تھانہ مدینہ ٹاؤن کیع لاقہ دمڑ ہاؤس کے سامنے نعیم کے بھائی کو گولیاں ماردیں، حالت نازک ہونے پر ہسپتال داخل۔

تھانہ بلوچنی کے علاقہ چک نمبر 61ر۔ب میں شاہد کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے ، تین تولے کے طلائی زیورات۔گارڈن محلہ میں ڈاکٹراشرف کے گھر سے زیورات۔ رحمان پورہ میں عارف کے گھر سے بھی زیورات، سمندری روڈ پر کاشف سے پینتیس سو۔ بابر کالونی میں محسن سے زیورات۔

(جاری ہے)

رضا آباد میں فیصل کے گھر سے زیورات، یثرب کالونی میں اویس سے موٹرسائیکل۔ چک نمبر225ر۔

ب میں عثمان سے بھی موٹرسائیکل چھین لیاگیا۔ صدیق آباد میں ناصر، ارشد مارکیٹ میں اختر ۔ عثمانیہ پارک میں ناصر کی کاریں چوری ہوگئیں۔ فیکٹری ایریا میں عبدالستار، مراد آباد میں محمدعلی، چک نمبر411گ ب میں ناصرکے گھروں کے تالے توڑ کر چورضروری سامان لے گئے۔ملت ٹاؤن سے غلام مصطفی ، شکیل آباد سے شبیر۔تاج کالونی سے عبداللطیف کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔پولیس چوروں و ڈاکوؤں کا سراغ نہ لگاسکی۔

متعلقہ عنوان :