باجوڑ، بانڈہ میں سیکیورٹی کی کارروائی ،7عسکریت ،پسندہلاک ،کیپٹن سمیت تین سکیورٹی اہلکار شہید ،دو زخمی

سرچ آپریشن کے دوران 25مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا گیا

پیر 19 جنوری 2015 22:12

باجوڑ، بانڈہ میں سیکیورٹی کی کارروائی ،7عسکریت ،پسندہلاک ،کیپٹن سمیت ..

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) باجوڑکی تحصیل سلارزئی کے علاقے بانڈہ میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے 7عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا ، کارروائی کے دوران کیپٹن سمیت تین سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے، سرچ آپریشن کے دوران 25مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پیر کے صبح باجوڑایجنسی کے تحصیل سلارزئی کے دورافتادہ علاقے بانڈہ سلارزئی میں عسکریت پسندوں کے موجودگی کے اطلاعات پر سرچ آپریشن شروع کیا اورعسکریت پسندوں کی موجودگی پر ان کیخلاف کارروائی کا آغاز کیا۔

سکیورٹی فورسز کے کاروائی کے دوران 7عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ سکیورٹی فورسز کا ایک کیپٹن اسلام ، ایک نائب صوبیدارشاہ زمان اور ایک سپاہی شاہد شہید ہوگئے جبکہ دو اہلکارنیک عمل اور آفتاب معمولی زخمی ہوگئے ۔ علاقے میں سکیورٹی فورسزاور پولیٹیکل انتظامیہ نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 25مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ہیں۔

متعلقہ عنوان :