پٹرول بحران پر اسی ہفتے قابو پا لیا جائے گا، وزیر پٹرولیم کا دعویٰ، پٹرول بحران کا مالی معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہے، پٹرول بحران پر عوام کو ہونے والی پریشانی سے شرمندہ ہیں، شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس
پیر 19 جنوری 2015 19:07
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19جنوری۔2015ء) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پٹرول کے بحران پر اسی ہفتے قابو پا لیا جائے گا۔ پٹرول بحران کا مالی معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پٹرول بحران پر عوام کو ہونے والی پریشانی سے شرمندہ ہیں۔وزیراعظم محمد نواز شریف کے زیر صدارت توانائی بحران پر اہم اجلاس کے بعد پریس کانفرس کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پٹرول کا مسئلہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کچھ علاقوں میں ہے۔
پنجاب میں سی این جی قلت کے باعث لوگوں نے پٹرول زیادہ خریدا۔ پارکو ریفائنری بند رہنے سے پٹرول کی سپلائی کم رہی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ لاہور میں آج ڈبل پٹرول سپلائی کیا گیا جبکہ مختلف شہروں میں پٹرول کی وافر سپلائی کر دی گئی ہے۔(جاری ہے)
اُمید ہے کہ پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں میں جاری پٹرول کے بحران پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔ وزیر پٹرولیم نے بتایا کہ آئندہ ماہ فروری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے سے زائد کی کمی کی جائے گی۔ شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ پٹرول بحران کا مالی معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کوئی مارکیٹ کمپنی دیوالیہ نہیں ہوئی ہے۔ پٹرول کا اضافی سٹاک یقینی بنانا اوگرا کی ذمہ داری ہے۔ پٹرول بحران کے ذمہ داروں کے تعین کیلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے جو اپنی رپورٹ کل وزیراعظم محمد نواز شریف کو پیش کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹرول بحران پر عوام کو ہونے والی پریشانی سے شرمندہ ہیں۔ پٹرول بحران کے معاملے میں کسی سازشی کا علم نہیں ہے۔ پٹرول بحران کا پہلا ذمہ دار میں خود ہوں۔ پٹرول بحران اگر میرا قصور ہے تو میں حاضر ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.