پاکستانی قوم دہشت گردوں کو کچلنے کیلئے متحد ہو چکی ہے،شہبازشریف
پیر 19 جنوری 2015 11:16
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19جنوری2015ء)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےکہاہے کہ پاکستانی قوم دہشت گردوں کو کچلنے کیلئے متحد ہو چکی ہے۔ترقی اور خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دہشت گردی اور انتہاپسندی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے یہ بات برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
(جاری ہے)
وزیراعلی کاکہناتھاکہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بہترین دوستانہ و تجارتی تعلقات قائم ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ برطانیہ کا تعلیم، صحت، سکل ڈویلپمنٹ، امن عامہ اور دیگر شعبوں میں تعاون لائق تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی اور انتہاپسندی کے چیلنجز کا سامنا ہے۔سانحہ پشاور میں معصوم بچوں کی شہادت پر ہر دل زخمی اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔ انہوں نے کہاکہ اتحاد کی طاقت سے پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہاکہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.