شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، پانچ افراد ہلاک

پیر 19 جنوری 2015 11:07

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، پانچ افراد ہلاک

میرانشاہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19جنوری2015ء) شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں امریکی جاسوس طیارے کے ڈرون حملے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے پاک افغان سر حد کے قریب شاہی خیل کے علاقے میں دو میزائل پھینکے جس کے نتیجے میں پانچ افراد مارے گئے۔ تاہم علاقہ دور ہونے کے باعث مرنے والواں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو پائی ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق ابھی تک جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔ جس کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیلا ہوا ہے اور امدادی کاروائیوں میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔