کیمرون کے دیہاتوں پر بوکو حرام کا حملہ، متعدد افراد ہلاک 60 کواغوا کر لیا گیا

اتوار 18 جنوری 2015 00:07

ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18جنوری۔2015ء) نائیجیریا میں سرگرم شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے افریقی ملک کیمرون میں کم از کم 60 افراد کو اغوا کر لیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک کیمرون پولیس افسر نے بتایا ’اتوار کو کیے گئے حملے میں شدت پسندوں نے تورو علاقے میں دو دیہاتوں پر دھاوا بولا۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا ’شدت پسندوں نے مکانوں کو آگ لگائی اور 60 افراد کو اغوا بنا کر لے گئے۔ یرغمالیوں میں زیادہ تر عورتیں اور 50 بچے شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ نائیجریا سے آئے شدت پسندوں نے دیہاتوں سے جن 60 افراد کو اغوا کیا ہے ان میں اکثریت بچوں کی ہے۔ کیمرون کے سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس مبینہ بوکو حرام کی کارروائی میں کئی افراد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :